پیر 17 اگست 2026 - 05:53
صدرِ وفاق المدارس الشیعہ آیت الله حافظ ریاض حسین نجفی کا علامہ سید محمد عباس رضوی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

حوزہ/آیت الله سید حافظ ریاض نجفی نے مرحوم آغا محمد عباس رضوی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے باوفا اور دیرینہ ساتھی اور علاقے کی متحرک شخصیت تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله سید حافظ ریاض نجفی نے مرحوم آغا محمد عباس رضوی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے باوفا اور دیرینہ ساتھی اور علاقے کی متحرک شخصیت تھے۔ مرحوم کی مذہبی، سماجی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت الله حافظ سید ریاض حسین نجفی اور سیکرٹری جنرل مولانا ضیاء الحسن نجفی نے اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے سابق صدر علامہ سید محمد عباس رضوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے خانوادے اور علاقے کے عوام سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم آغا سید محمد عباس رضوی سادہ طبیعت کے مالک اور قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے باوفااور دیرینہ ساتھی اور علاقے کی متحرک شخصیت تھے۔ مرحوم کی مذہبی، سماجی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم علامہ محمد عباس رضوی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبر اور وزیر کی حیثیت سے بھی اپنا کردار ادا کیا جو کہ قابلِ تعریف ہے۔ مرحوم نے علاقے کے محروموں کے لیے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار محمد و آل محمد علیہم السّلام میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے خانوادے اور علاقے کے مؤمنین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha